نقیب اللہ، راؤ انوار اور عدم ثبوت کی کہانی۔نواز حسین عسکری کاکالم

جنوری 2018 میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نقیب اللہ محسود کو اس کے تین ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں کراچی میں مار دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ان کا تعلق کسی دہشتگرد تنظیم یعنی داعش یا لشکر جھنگوی سے تھا۔

نقیب اللہ کے اہل خانہ اور دیگر سماجی حلقوں نے پولیس مقابلے پر تشویش کا اظہار کیا اور یوں جنوری 2019 میں کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ پر دہشتگردی کے الزامات اس بنیاد پر ختم کردیے کہ مقتول کے سوشل میڈیا پروفائل سے پتہ چلتا ہے وہ ایک فن سے محبت کرنے والا اور ماڈل بننے کا شوقین جوان تھا اور یہ کہ اس کے قبضے سے کوئی اسلحہ بھی نہیں نکلا۔

لیکن 23 جنوری 2023 کو عدالت نے راؤ انوار اور ان کے دیگر ساتھیوں کو یہ کہہ کر بری کردیا کہ یہ پولیس مقابلہ جعلی تھا مگر استغاثہ یہ ثابت نہیں کرسکا کہ ملزمان موقع پر موجود تھے۔ سو عدم ثبوت کی بنیاد پر ملزمان کو باعزت بری کردیا گیا۔ مگر پھر یہ قتل کس نے کیا؟ اگر پولیس مقابلہ جعلی تھا اور یہ قتل ہی تھا تو کوئی تو قاتل ہوگا؟
پاکستان میں عدم ثبوت پر ہائی پروفائل ’’ملزمان‘‘ کی باعزت رہائی کا یہ کوئی پہلا واقعہ تو نہیں۔ جون 2017 میں کوئٹہ کے جی پی او چوک میں عنایت اللہ نامی ٹریفک پولیس اہلکار کو گاڑی نے کچل دیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ گاڑی بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کی ہے۔ مجید خان اچکزئی کو گرفتار بھی کیا گیا اور عدالت میں کیس بھی چلتا رہا۔ لیکن بعد کی عدالتی کارروائی سے پتہ چلا کہ استغاثہ یہ ثابت نہیں کرسکا کہ گاڑی مجید اچکزئی ہی چلا رہے تھے اور عدم ثبوت کی بنیاد پر یہ ممبر اسمبلی بھی ستمبر 2020 میں باعزت بری ہوگئے۔ ہوسکتا ہے گاڑی چوری ہوگئی ہو اور اس کی ایف آئی آر بھی ہو، یا یہ بھی ممکن ہے کہ گاڑی کوئی اور چلا رہا ہو، وغیرہ وغیرہ۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca