اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی تمام تر توجہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر مرکوز ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل بھی جاری ہے۔ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینا بخوبی جانتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا یہ حقیقت جان چکا ہے کہ دھمکیوں، پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایران کو اس کے حقوق کے حصول سے نہیں روکا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں
امریکا اور ایران مذاکرات کا دوسرا دور متوقع، پاکستان ممکنہ میزبان،ثالثی کوششیں تیز
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دیتا آیا ہے اور موجودہ حالات میں بھی مختلف ممالک کی کوششوں سے بات چیت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ رابطے اور مذاکرات جاری ہیں تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور مسائل کا پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن اگر اس پر کوئی جارحیت مسلط کی گئی تو اس کا سخت اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے قومی مفادات، خودمختاری اور حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور بین الاقوامی قوانین و سفارتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے تنازعات حل کریں۔
،زہدپڑھیں
ایران اور امریکہ مذاکرات کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان کی ثالثی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم سفارتی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری رابطوں پر عالمی برادری کی بھی گہری نظر ہے۔