ایک بار پھر سے واپسی ہوئی ہے،قومی ٹیم کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں، بابر اعظم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے روانگی کے موقع پر اپنے مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر سے واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ذمہ داری ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں اور آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہوں۔بابر اعظم نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گا جہاں پاکستان ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دارالحکومت پورٹ آف سپین اور ٹوروبا میں میچز کھیلے گی۔روانگی سے قبل پاکستان اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین دن بھرپور ٹریننگ کی اور دو روزہ سناریو بیسڈ میچ بھی کھیلا، پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18سے 21جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 2اگست سے کھیلا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں