شدید گرمی ، انگلینڈ اور ویلز میں 2700سے زائد اموات

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ اور ویلز میں مئی اور جون کے دوران پڑنے والی شدید گرمی کے نتیجے میں ممکنہ طور پر 2,700 سے زائد اموات ہوئیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امپریل کالج لندن، میٹ آفس اور لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ زیادہ تر اموات جون میں ہوئیں جب درجہ حرارت 37.7 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا جبکہ جون میں پڑنے والی گرمی نے 50 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق 21 تا 29 مئی کے دوران 550 جبکہ 18 تا 28 جون کے دوران 2,200 افراد ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی دونوں لہریں ہیٹ ڈوم کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ماہرین کے مطابق شدید گرمی دل کے دورے، فالج اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے اور یہ ایک خاموش قاتل ہے جس سے صحت مند افراد بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔پروفیسر فریڈی اوٹو نے خبردار کیا ہے کہ مکمل طور پر صحت مند افراد بھی گرمی سے خود کو محفوظ نہ سمجھیں، مستقبل میں گرمی کی لہریں زیادہ عام ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں