معرکہ حق کا ایک سال مکمل ،مختلف علاقوں سمیت بلوچستان میں ریلیاں،پاک افواج سے اظہار یکجہتی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)معرکۂ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے بڑے پیمانے پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

زیارت، سنجاوی، ہرنائی، لورالائی، قلات اور چمن سمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلیوں میں شریک افراد نے افواجِ پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔

شرکاء نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی قومی اتحاد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں میں بھی اس موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے اور تقاریر کے ذریعے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔

مقامی سطح پر منعقد ہونے والی ان ریلیوں کو عوامی جوش و جذبے کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، جہاں شہریوں نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں