رمشا خان اور خوشحال خان نے نکاح کا باضابطہ اعلان کر دیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستانی اداکارہ رمشا خان اور ان کے ساتھی اداکار خوشحال خان نے اپنے نکاح کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کر دی ہے۔

دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کی اور اس نئے سفر کے آغاز پر خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں دونوں فنکاروں نے لکھا کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم، ہم بے حد خوشی کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہے ہیں کہ الحمدللہ ہم نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے مرحلے کا آغاز ان کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے اور وہ اس پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

رمشا خان اور خوشحال خان نے اپنے پیغام میں ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سفر میں ان کا ساتھ دیا، انہیں محبت دی اور دعاؤں سے نوازا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی محبت اور حمایت ان کے لیے الفاظ سے بڑھ کر اہمیت رکھتی ہے اور وہ اس پر دل سے مشکور ہیں۔

دونوں نے اس موقع پر مداحوں اور میڈیا سے خصوصی درخواست کی کہ ان کی ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور ان کے اس نئے سفر میں ان کو سکون اور عزت کے ساتھ جینے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ خوبصورت مرحلہ پرسکون انداز میں آگے بڑھے اور اس میں غیر ضروری مداخلت نہ کی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر شیئر کی گئی تصاویر میں رمشا خان کو خوبصورت سرخ رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ خوشحال خان نے سیاہ رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ دونوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کر لی اور مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ان دونوں فنکاروں کی شادی سے متعلق افواہیں زیر گردش تھیں اور نکاح کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس نے ان خبروں کو مزید تقویت دی۔ بعد ازاں رمشا خان نے اپنی ایک انسٹاگرام کہانی میں ان خبروں کی تصدیق کی اور ساتھ ہی تصویر کو غیر اجازت کے ساتھ پھیلانے والوں پر ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا۔

اب باضابطہ اعلان کے بعد دونوں فنکاروں کی جانب سے مداحوں کے ساتھ اس خوشی کے موقع کو بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے اور شوبز حلقوں میں بھی اس خبر کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں