سیل لگ گئی ۔۔۔۔ 10 روپے میں ایک لاکھ نیکیاں،سو روپےکی ایک کروڑ نیکیاں

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ایک لاکھ نیکیاں 10 روپے میں، 1 کروڑ نیکیاں 100 روپے میں، ایک ارب نیکیاں 1000 میں اور 1 کھرب نیکیاں 10 ہزار میں فروخت کر رہا تھا۔
ملزم ذوالفقار علی پیسوں کے عوض شہریوں کو نیکیوں کی رسیدیں دیتا تھا۔
گلیانہ پولیس نے بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کے قبضے سے رسید بک اور 550 روپے برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس نے پنجاب ویگرنسی آرڈیننس 1958/9 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ہمیں فالو کریں