ایران کیساتھ طے پانے والا معاہدہ حتمی نہیں ،امریکی صدر ٹرمپ

 اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت حتمی معاہدہ نہیں ہے اور اس پر مزید پیش رفت جاری رہ سکتی ہے۔
جی سیون اجلاس کے موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران سے معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل جائے گی، جس سے عالمی توانائی منڈیوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اس ڈیل کے باعث اسٹاک مارکیٹس میں بہتری آئی ہے اور اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا تو دنیا کو شدید معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ مفاہمتی یادداشت ابھی حتمی شکل میں نہیں پہنچی اور اس میں تبدیلی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی امریکی کمپنی اس مرحلے پر ایران میں سرمایہ کاری نہیں کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو امریکہ دوبارہ سخت اقدامات یا حتیٰ کہ فوجی کارروائی کی طرف بھی جا سکتا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکہ کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اس موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مبینہ امن پیش رفت پر صدر ٹرمپ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ فریقین جلد ایک حتمی اور جامع معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر آئندہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات بھی شیئر کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں