حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں چھ روپے اکیاون پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت تین سو ننانوے روپے چھیاسی پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں انیس روپے انتالیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت تین سو ننانوے روپے اٹھاون پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے سے کر دیا گیا ہے اور ملک بھر میں ان پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔

حکومت کی جانب سے لیوی میں بھی رد و بدل کیا گیا ہے۔ پٹرول پر فی لیٹر لیوی تین روپے اٹھاسی پیسے کم کر دی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر اٹھائیس روپے انہتر پیسے لیوی عائد کر دی گئی ہے، جو اس سے پہلے صفر تھی۔

قیمتوں میں اضافے کے اعلان سے قبل شہریوں کی بڑی تعداد نے پٹرول پمپس کا رخ کیا، جس کے باعث اسلام آباد، لاہور، کراچی اور دیگر شہروں میں پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

ماہرین کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور اس کے اثرات عام آدمی کی زندگی پر براہ راست مرتب ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں