بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز بھارت میں روک دی گئی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور فواد خان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز بھارت میں روک دی گئی ہے۔.
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ آج 2 اکتوبر بروز بدھ بھارتی ریاست پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی تاہم ہندو انتہا پسند جماعت نے فلم کی ریلیز روک دی۔.
اس سلسلے میں فلم کے ڈسٹری بیوٹر ندیم منڈی والا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی ریلیز کے خلاف بھارتی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے
ندیم منڈی والا نے کہا کہ بدقسمتی سے فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز ایک بار پھر رک گئی ہے اور جب تک عدالت اپنا فیصلہ نہیں دیتی، کچھ نہیں کیا جا سکتا۔.
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی یہ فلم ہندوستان میں ریلیز ہوگی تو یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے بڑی کامیابی ہوگی۔.
یاد رہے کہ 2016 میں اوری حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔.

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca