قطر میں امریکا سے ملاقات کا شیڈول طے نہیں، اسماعیل بقائی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے دوحا میں امریکا ایران ملاقات کی تردید کر دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ قطر میں امریکا سے ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں ہوا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کہا کہ ایرانی وفد دوحہ جائے گا لیکن اس کی توجہ مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد پر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندوں کے دورہ قطر کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے، حتمی معاہدے پر مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے۔
اس سے پہلے ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رواں ہفتے امریکا کے ساتھ ورکنگ گروپس کی تکنیکی اجلاس کا کوئی منصوبہ نہیں۔کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ورکنگ گروپس کا تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور تمام ضروری شرائط پوری ہونے پر ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں