آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں کمی،ناکہ بندی ختم، ایران کے ساتھ بعض امور پر اتفاق ہوگیا،ٹرمپ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور بحری راستے کو دوبارہ فعال بنانے کے حوالے سے ایران کے ساتھ اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں موجود صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور اس راستے سے گزرنے والے جہازوں اور ان کے عملے کو اب واپسی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ان کے مطابق اس پیش رفت کے بعد بحری نقل و حرکت بحال کی جا رہی ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تیل بردار راستوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی توانائی اور تجارت پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ایران نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ اس راستے میں بحری ٹریفک کو بلا رکاوٹ جاری رکھا جائے گا اور کسی قسم کی اضافی فیس یا رکاوٹ نہیں لگائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی بحری کارروائیوں کے نتیجے میں وہاں موجود ممکنہ بارودی سرنگوں کو پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے۔

ان کے مطابق باقی ماندہ خطرات کو بھی جلد مکمل طور پر ختم کیا جائے گا تاکہ سمندری راستہ محفوظ بنایا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بھی دعویٰ کیا کہ ماضی میں امریکی کارروائیوں کے دوران زیرِ زمین تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تھا، اور اب امریکہ، ایران اور دیگر عالمی ادارے مل کر اس معاملے کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو واضح طور پر یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، جبکہ اس حوالے سے مزید فیصلوں کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس بھی بلایا جا رہا ہے۔

یہ دعوے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں سکیورٹی اور توانائی کی صورتحال پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں