5
اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے انتہائی محفوظ "پک ایکس ماؤنٹین” جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں مزید دو سے تین ہفتے جاری رہ سکتی ہیں۔
قدامت پسند ریڈیو میزبان ہیو ہیوٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے ایران کے زیرِ زمین واقع جوہری مرکز کوہ کولانگ گاز لا، جسے "پک ایکس ماؤنٹین” بھی کہا جاتا ہے، کو ممکنہ ہدف قرار دیا۔
ٹرمپ نے کہا، "ہم پک ایکس ماؤنٹین کو تباہ کر دیں گے۔ ایرانیوں سے کہہ دیں کہ وہ تیار رہیں، وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔”
یہ جوہری تنصیب ایران کے وسطی علاقے میں زاگرس پہاڑی سلسلے کے اندر سرنگوں میں قائم ہے اور اسے ایران کے محفوظ ترین جوہری مراکز میں شمار کیا جاتا ہے۔