ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے 212 اشیاءافغانستان بھیجنے پر پابندی لگ گئی

ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان کے راستے افغانستان سامان لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے لیے وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ خبربھی پڑھیں

افغانسان کی یقین دہانی، طورخم بارڈر9روز بعد کھول دیا گیا

ایس آر او نمبر کے مطابق 17 قسم کے کپڑے، ہر قسم کے گاڑیوں کے ٹائر، چائے کی پتی، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹ میں استعمال ہونے والی درجنوں اشیاء پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسی طرح گری دار میوے، خشک اور تازہ میوہ جات ، فریج، ایئر کنڈیشنر، جوسر، مکسر بلینڈر سمیت گھریلو سامان بھی افغانستان لے جانے پر پابندی ہے۔

ہمیں فالو کریں