زینب عباس کو ڈی پورٹ کردیا گیا،ذاتی وجوہات کی بناء پر گئی ہیں،آئی سی سی کا موقف

بھارت سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد زینب عباس اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔
خیال رہے کہ زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے جھوٹا کیس کررکھا تھا، بھارتی وکیل نے سابر کرام میں زینب عباس کے خلاف شکایت درج کروارکھی تھی
۔ آئی سی سی بھی بھارتی پروپیگنڈے کے آگے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔ بھارتی وکیل کا دعوی ہے کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف ٹویٹ کیے، زینب عباس نے 8 سال قبل بھارت اور بھارتی مذہب کے خلاف ٹویٹس کئے تھے۔ زینب عباس متعدد انٹرنیشنل سیریز اور ایونٹس میں بطور پریزینٹر کام کرتی ہیں ادھر آئی سی سی ترجمان کے مطابق زینب عباس بھارت سے ‘ذاتی وجوہات کی وجہ سے گئی ہیں،انہیں ڈی پورٹ کرنے کی بات درست نہیں۔

بھارت روانہ ہونے سے قبل زینب عباس نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا تھا کہ انڈیا میں کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں بطور پریزینٹر شرکت ان کے لیے باعث مسرت ہے۔

 

 

ہمیں فالو کریں