قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی تصدیق قطر کے امیری دیوان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کی۔امیری دیوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "اللہ تعالیٰ کی رضا پر کامل ایمان کے ساتھ، امیری دیوان قوم کے عظیم نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔”شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کے دورِ حکومت میں قطر نے اقتصادی ترقی، سفارتی سرگرمیوں اور عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا۔ سن 2013 میں انہوں نے رضاکارانہ طور پر اقتدار اپنے صاحبزادے اور موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے سپرد کر دیا تھا۔

سابق امیر کے انتقال پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی ایک عظیم رہنما تھے، جن کی حکمت، دوراندیشی اور قیادت نے قطر کو ایک جدید اور خوشحال ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے عوامی فلاح، علاقائی امن اور ترقی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور قطر کے دوستانہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں