وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں، جس کے مطابق 26 جولائی سے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 50 پیسے اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگست سے 3 روپے 50 پیسے اور اکتوبر میں 91 پیسے کا اضافہ ہوگا جب کہ نومبر سے توانائی کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو جائیں گی اور دسمبر تک بجلی کے بنیادی نرخ 24 روپے تک ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ مشکل ہیں، غریب ترین صارفین کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے، غریب ترین شہریوں کے لیے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ایک سے 50 یونٹ، پھر ایک سے 100 یونٹ اور 200 یونٹ تک کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ اضافے کا بڑا حصہ بلوں میں فیول سرچارج کی شکل میں آرہا ہے، ٹیرف آخری بار فروری میں ختم ہوا تھا، فیول سرچارج کی مقدار کم ہوئی ہے، ٹیرف بن گیا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca