دبئی میں جائیداد کے شعبے میں نمایاں تیزی،لین دین میں اضافہ

اردو ورلڈ کینیڈا (و یب نیوز ) دبئی میں جائیداد کے شعبے میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پراپرٹی لین دین میں بیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں مجموعی لین دین کی مالیت اڑسٹھ ارب چھپن کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو حالیہ عرصے میں مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔دبئی کے محکمہ زمین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجوہات میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور رہائشی و تجارتی جائیدادوں کی طلب میں مسلسل اضافہ شامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی کی مستحکم معیشت، بہتر بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری کے سازگار قوانین اس رجحان کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جائیداد کی مارکیٹ میں یہ تیزی صرف مقامی سطح تک محدود نہیں بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کار بھی دبئی کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس سے لین دین کے حجم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اس سے قبل دبئی میں جائیداد خریدنے والوں کے لیے رہائشی ویزا پالیسی میں نرمی کی گئی تھی، جس کے تحت جائیداد خریدنے پر دو سال کا رہائشی ویزا دینے کی پیشکش بھی شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق اس پالیسی نے بھی بیرونی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ آئندہ مہینوں میں مزید مضبوط ہو سکتی ہے اور سرمایہ کاری کا حجم نئی بلند ترین سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں