121
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ڈالر مہنگا ،پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری ہے اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 5 پیسے مہنگا ہوکر 214 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
دریں اثنا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 431 پوائنٹس کی کمی سے 41643 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔