12
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) خیبرپختونخوا کے معروف سیاحتی مقام کاغان میں دریائے کنہار میں گاڑی گرنے کے دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے پانچ سالہ معصوم بچے نے حیران کن طور پر اپنی جان بچالی۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر دریائے کنہار میں جاگری۔
میاں بیوی جو اس میں سوار تھے، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرد کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے خضرو سے تھا۔
دونوں کی لاشیں فوری طور پر بی ایچ یو کاغان منتقل کردی گئی ہیں حادثے میں گاڑی میں موجود صرف پانچ سالہ بیٹا بچے کو ابتدائی طبی امداد فوری طور پر فراہم کی گئی۔حکام نے بتایا کہ یہ بچہ حیرت انگیز طور پر مکمل طور پر محفوظ ہے