آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کا خدشہ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، مقامی ندی نالوں اور برساتی ریلوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ ایک مغربی موسمی سلسلہ بھی مختلف علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے باعث بارشوں کی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

آج کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی پنجاب، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیگر بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اوکاڑہ میں 29 ملی میٹر بارش سب سے زیادہ ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ بارکھان میں 13، بابوسر میں 8، گڑھی دوپٹہ میں 5، گوپس میں 4 اور بنجی میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ سیالکوٹ، ژوب، خضدار، سکردو، چلاس، استور، مالم جبہ اور کالام میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہی۔ تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سبی میں 45 اور نوکنڈی، دالبندین، شہید بینظیر آباد اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں 37، بہاولپور 40، ڈی جی خان 39، ملتان 39، ڈی آئی خان 40، پشاور 39، بنوں 39، سکھر 41 اور مظفرآباد میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں