4
اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں طوفانی بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تحصیل لاچی کے علاقے ماگین میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کے تعاون سے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ملبہ ہٹا کر متاثرین کو نکالا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے مزید کارروائی اور واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔