پنجاب اور اونٹاریو کے مابین باہمی تجارت،اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے وزیر اقتصادی ترقی، روزگار وتجارت وک فیڈیلی سے ٹورنٹو میں ملاقات کی پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ و راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ ممبر احمد علی طارق اور سرکاری وفد بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان حالیہ برسوں میں بڑھتے ہوئے اقتصادی روابط کو سراہا گیا اور پنجاب اور اونٹاریو کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے اور دونوں صوبوں کے کاروباری طبقوں کے درمیان بزنس ٹوبزنس روابط مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :

اونٹاریو میں ورک پلیس سیفٹی اینڈ انشورنس بورڈ کی 466 ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

ملاقات میں پنجاب اور اونٹاریو کے مابین معاشی تعاون بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا دونوں جانب سے باہمی تجارت،سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت کے فروغ کیلئے روابط مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایگرو فوڈ، ایگرو ٹیک، ویلیو ایڈیشن اور سپلائی چین مینجمنٹ میں پنجاب اور اونٹاریو اشتراک کرسکتے ہیں، ڈیری، لائیو اسٹاک، پولٹری، توانائی اور ہمالیائی گلابی نمک کے شعبوں میں پنجاب اور اونٹاریو کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے فوری اور مؤثر مواقع بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

جنوب مغربی اونٹاریو کی امریکا سے سرحد پر کوکین سب سے زیادہ ضبط ہونے والی منشیات بن گئی

چوہدری شافع حسین نے اونٹاریو کے وزیر وِک فیڈیلی کو لاہور کے دورے کی دعوت دی جسے اونٹاریو کے وزیر نے قبول کیا اور جلد دورہ لاہور کیلئے رضامندی ظاہر کی۔

ہمیں فالو کریں