علیزہ سحر کو شوہر سمیت گرفتارکرلیا گیا،وجہ کیا بنی؟۔۔

گزشتہ ماہ ٹک  ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم حال ہی میں علیزہ سحر نے شادی کر لی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کرلی، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق علیزہ سحر نے کچھ شرائط رکھی ہیں جس کے بعد انہوں نے شادی کرلی۔

ویڈیو لیک ہونے کے بعد علیزہ سحر منظر عام پر آگئی،اہم انکشاف

پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق پر شوہر 2 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا، علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہے گی اور بلاگنگ جاری رکھے گی اور اپنی کمائی صرف اپنے والدین کو دے گی۔

علیزہ سحر کے شوہر نے بھی ویڈیو لیک کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ہے، دریں اثنا یہ خبر سامنے آئی ہے کہ علیزہ سحر کو ان کی شادی کے اگلے ہی روز پنجاب پولیس نے گرفتار کیا  ۔

دراصل علیزہ سحر اور ان کے شوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اسلحہ دکھا رہے ہیں، یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علیزہ کو کو ان کے شوہر سمیت گرفتار کر لیا۔

علیزہ سحر نے ویڈیو لیک ہونے کے بعد شادی کر لی

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق علیزہ سحر اور ان کے شوہر نے گرفتاری کے بعد پولیس کو ویڈیو میں نظر آنے والے اسلحے کا لائسنس دکھایا جس کے بعد جوڑے کو چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ علیزہ سحر کا شمار پاکستان کی مشہور گائوں ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز میں ہوتا ہے، وہ اپنی ویڈیوز میں گاؤں کا دیہاتی ماحول دکھاتی ہیں۔

 

 

ہمیں فالو کریں