کرکٹر عبدالرزاق کا ایشوریہ رائے سے متعلق تبصرہ سوشل میڈیاپر وائرل 

گزشتہ روز تقریب میں 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی جبکہ سابق کرکٹرز نے بھی حالیہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ہمیں 2009 میں معلوم ہوا تھا کہ یونس خان کے ارادے صاف ہیں جس سے ہمیں اعتماد ملا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری پالیسی کھلاڑی بنانا اور سکھانا نہیں ہے۔

عبدالرزاق نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا خیال ایشوریہ رائے سے شادی کرنے اور ان کے ہاں ایک نیک صالح بچہ پیدا کرنے کا ہے تو ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔

ہمیں فالو کریں