فیفا ورلڈکپ میںمیسی کو معافی اور امریکی کھلاڑی کو ریڈ کارڈ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دے کر رائو نڈ آف 16 میں رسائی حاصل کرلی تاہم فارورڈ فولرین بالوگن کو دکھائے گئے ریڈ کارڈ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

میچ کے 64ویں منٹ میں گیند پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کے دوران بالوگن کا پائو ں بوسنیا کے دفاعی کھلاڑی تارک محریمووچ کے ٹخنے پر آ گیا۔ریفری نے وی اے آر کے طویل جائزے کے بعد انہیں سیدھا ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔
امریکی ٹیم کے ہیڈ کوچ موریسیو پوچیٹینو نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بالوگن کا ارادہ مخالف کھلاڑی کو نقصان پہنچانے کا نہیں تھا اور یہ مکمل طور پر غیر ارادی واقعہ تھا۔دوسری جانب امریکا کے سابق فٹبالر الیکسی لالاس نے سوشل میڈیا پر لیونل میسی کے ایک سابقہ میچ کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے مطابق میسی کی چیلنج بھی اسی نوعیت کی تھی لیکن اس پر کوئی کارڈ نہیں دکھایا گیا۔
لالاس نے سوال اٹھایا کہ اگر دونوں واقعات ایک جیسے تھے تو پھر ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ اور دوسرے کو مکمل رعایت کیوں دی گئی۔ان کے اس موقف کے بعد سوشل میڈیا پر ریفریوں کے فیصلوں کے خلاف ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ صارفین میسی اور بالوگن کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے احتجاج کر رہے ہیں۔

متعدد صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ فیفا کی جانب سے لیونل میسی کو خصوصی رعایت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ وی اے آر کے کئی متنازع فیصلوں نے ایونٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں