قبائلی اضلاع کے لیے ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے لوگوں کے لیے صحت سہولت کارڈ پر علاج معطل کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم کرنے سے انکار کے بعد انشورنس کمپنی اسٹیٹ لائف نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کو آگاہ کر دیا۔

اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان نے خیبرپختونخواہ صحت سہولت پروگرام کو خط جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قبائلی اضلاع کے 12 لاکھ خاندانوں کے نام وفاقی صحت سہولت پروگرام سے نکال دیے گئے ہیں۔ اگر یہ جاری رکھنا ہے تو اسے اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں وفاقی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ 30 جون کے بعد پروگرام کو جاری نہیں رکھ سکتے، صوبائی حکومت اس سلسلے میں رہنمائی فراہم کرے۔” ۔ اگر حکومت قبائلی اضلاع کے لیے پروگرام جاری رکھنا چاہتی ہے تو اسے علیحدہ پریمیم ادا کرنا ہوگا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca