بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ رشتہ چھپا نہ سکے،اداکارہ کے ساتھ محبت کا اعلان کر دیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے پنجابی ماڈل اور اداکارہ سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پہلی بار اس رشتے کو عوامی طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

ارشدیپ سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سمرین کور کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی کرکٹر نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر معنی خیز کیپشن "مائے پرسن” لکھا، جسے مداحوں نے دونوں کے درمیان تعلق کی تصدیق قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آنے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے ارشدیپ سنگھ اور سمرین کور کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تعلقات کی خبریں کب شروع ہوئیں؟

ارشدیپ سنگھ اور سمرین کور کے درمیان تعلقات کی خبریں رواں سال اس وقت گردش میں آئیں جب کرکٹر نے اسنیپ چیٹ پر ایک ایسی تصویر شیئر کی تھی جس میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں تھا۔

تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کے ٹیٹو اور نیل آرٹ کو سمرین کور سے جوڑنا شروع کر دیا، جس کے بعد دونوں کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزی سے پھیل گئیں۔

تاہم اس وقت ارشدیپ سنگھ یا سمرین کور کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کا ردعمل

اب ارشدیپ سنگھ کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے اس جوڑی کو پسند کرتے ہوئے تبصروں میں مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ارشدیپ سنگھ بھارتی کرکٹ ٹیم کے نمایاں فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں، جبکہ سمرین کور پنجابی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ دونوں کے تعلق نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں