ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان منگل کے روز پاکستان کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔

ایرانی حکام کے مطابق اس دورے کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی پیش رفت میں پاکستان کے کردار کو سراہنا اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر کے دفتر کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر حبیب اللہ عباسی نے بتایا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان اپنے دورۂ پاکستان کے دوران اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

حبیب اللہ عباسی کے مطابق ایرانی صدر کا یہ دورہ پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں کے اعتراف کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے جنہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں پاکستان اور قطر نے ثالثی اور سہولت کاری کا کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطے ممکن ہوئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق صدر مسعود پزشکیان کا دورۂ پاکستان خطے میں بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دورے سے نہ صرف پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے بلکہ علاقائی امن، سرحدی تعاون، تجارت اور اقتصادی روابط کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، سرحدی سلامتی، توانائی کے منصوبوں اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ پاکستانی اور ایرانی حکام اس دورے کو دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں، جبکہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے تجارت، توانائی اور علاقائی تعاون کے شعبوں میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں