امریکا سے معاہد ہ،ایران کو اہم معاشی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، نیویارک ٹائمز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی تازہ تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف تقریباً چار ماہ تک جاری رہنے والی فوجی کارروائیوں اور دباؤ کے باوجود امریکا ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے بعد بھی ایران کی عسکری اور سیاسی صلاحیتیں مکمل طور پر متاثر نہیں ہوئیں۔ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام بدستور برقرار ہے، خطے میں اس کے اتحادی گروہ فعال ہیں جبکہ ایرانی سیاسی نظام بھی اپنی جگہ قائم ہے۔نیویارک ٹائمز کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ امریکا نے فروری میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو خطے میں بڑی تبدیلی لانے اور ایران سے درپیش خطرات کے خاتمے کی کوشش قرار دیا تھا، تاہم حالیہ جنگ اور بعد ازاں ہونے والے معاہدے کے باوجود مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال میں کوئی بنیادی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔
رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں ایران کو نمایاں معاشی فوائد حاصل ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پابندیوں میں نرمی یا اقتصادی تعاون کے نئے راستے کھلتے ہیں تو ایران کی معیشت کو استحکام مل سکتا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھ سکتے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ معاہدہ امریکا کی فوجی برتری کے اظہار سے زیادہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ واشنگٹن خطے میں مزید کشیدگی اور تنازع کو بڑھانے سے گریز کرنا چاہتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ سفارتی حل کی جانب پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی اور خطے میں استحکام کے امکانات کو تقویت دے سکتی ہے۔دوسری جانب امریکی نائب صدر نے بھی ایران کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کی بحالی کے لیے بعض شرائط کا ذکر کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مکمل معمول کے تعلقات کی بحالی کے لیے ابھی مزید مذاکرات اور اعتماد سازی کے اقدامات درکار ہوں گے۔سیاسی مبصرین کے مطابق حالیہ پیش رفت نہ صرف ایران اور امریکا کے تعلقات بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے، جبکہ آنے والے مہینوں میں معاہدے کے عملی نتائج عالمی توجہ کا مرکز رہیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں