تیل پیداوار کی اجازت نہ ملنے پر عراق کی اوپیک سے علیحدگی کی دھمکی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) عراق نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی اجازت نہ ملنے پر تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے علیحدگی کی دھمکی دے دی۔

عالمی توانائی کی منڈی میں نئی بے یقینی پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عراقی ذرائع کے مطابق بغداد نے حالیہ جنگ کے باعث ہونے والے معاشی نقصانات کے ازالے کے لیے خام تیل کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کی تجویز پیش کی تھی، تاہم اوپیک کی جانب سے اس مطالبے کو قبول نہیں کیا گیا۔ تجویز مسترد ہونے کے بعد عراقی حکومت نے اوپیک کی رکنیت پر نظرثانی کا عندیہ دیتے ہوئے تنظیم سے الگ ہونے کی دھمکی دی ہے۔
عراقی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تیل کی پیداوار بڑھانے یا اوپیک سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ آئندہ ماہ عراقی وزیرِاعظم کے متوقع دورۂ واشنگٹن کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران مختلف سفارتی اور معاشی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد مستقبل کی حکمت عملی طے ہوگی۔
توانائی کے شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق دنیا کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے اگر وہ اوپیک سے علیحدگی اختیار کرتا ہے تو یہ عالمی تیل مارکیٹ اور تنظیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے اوپیک کی پیداوار سے متعلق پالیسیوں اور عالمی تیل کی قیمتوں پر بھی نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں متحدہ عرب امارات نے بھی اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد عراق کی ممکنہ علیحدگی کو تنظیم کے لیے ایک اور اہم چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں