عمران ریاض خان گرفتار ،پی ٹی آئی رہنمائوں کی مذمت

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران ریاض خان گرفتار، پی ٹی آئی رہنمائوں کی مذمت پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کے خلاف پنجاب کے شہر اٹک میں ایف آئی آر درج ہے

پولیس کے مطابق عمران ریاض کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب کے وزیر قانون ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض خان کو ضلع اٹک سے گرفتار کیا گیا۔ عمران ریاض خان کے خلاف پنجاب میں مقدمات درج ہیں اسی لئے پنجاب سے گرفتار کیا گیا

پنجاب کے وزیر قانون ملک احمد خان نے مزید کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ گرفتاری اسلام آباد سے کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران ریاض خان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

 

 

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]