قائداعظم کا کشمیر سے رشتہ آج بھی زندہ ہے،شہ رگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں: خواجہ آصف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور آج پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

ایسے میں آزاد کشمیر کے انتخابات غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ایل اے 36 جموں 3 میں انتخابی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے آزاد کشمیر کے بہت سے انتخابات دیکھے ہیں، مگر موجودہ حالات میں ہونے والے انتخابات ماضی سے مختلف ہیں۔ ان کے بقول یہ صرف ایک سیاسی معرکہ نہیں بلکہ کشمیر کاز سے محبت، کشمیری عوام کے تحفظ اور پاکستان سے وابستگی کے اظہار کا انتخاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور انہی جانوں کے نذرانوں کی بدولت آزادی کی جدوجہد زندہ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے والے سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے بہت سے کبھی اپنے گھروں کو واپس نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بیرون ملک بیٹھا کوئی کشمیری ان قربانیاں دینے والوں کی جدوجہد کے برابر ہو سکتا ہے؟
وزیر دفاع نے کہا کہ کچھ رشتے قربانیوں سے بنتے ہیں جبکہ کچھ صرف دعوؤں سے، اس لیے کشمیری عوام کو ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں چار ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دینے والی پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنانا شہداء کی قربانیوں کی نفی کے مترادف ہے۔
خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے محبت ہی اصل رشتہ ہے اور شہداء و غازی قوم کا فخر ہیں جنہوں نے پاکستان کی عزت اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان کا کردار عالمی سطح پر نمایاں ہو رہا ہے اور ایران و امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران بھی پاکستان کا نام عالمی ذرائع ابلاغ پر مسلسل لیا جا رہا ہے، جو ملک کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کا مظہر ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں