روس نے یوکرین میں اپنا ہی سخوئی 35 لڑاکا طیارہ مار گرایا

مزید پڑھیں

خارکیف پر روسی میزائل حملہ،51 افراد مارے گئے

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے علاقے ماریوپول میں آپریشن کے دوران اپنے ہی سخوئی 35 جنگی طیارے کو ’فرینڈلی فائر‘ میں مار گرایا۔ روس کا ایک ہفتے میں غلطی سے اپنے ہی طیارے کو مار گرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق گر کر تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے کا پائلٹ بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس سے قبل 29 ستمبر کو روس کے دفاعی نظام نے اپنا ہی جنگی طیارہ مار گرایا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔

ہمیں فالو کریں