سعودی عرب ،خراب کارکردگی ، قوانین کی خلاف ورزی ،21 عمرہ کمپنیاں معطل

 اردور ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  سعودی وزارت حج وعمرہ نے ضوابط کی خلاف ورزی اور خدمات کے معیار پر پورا نہ اترنے پر 21 عمرہ کمپنیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ سیزن کے دوران کئی کارکردگی جائزوں سے معلوم ہوا کہ کمپنیوں کے خدمات کے معیار میں کمی آئی اور ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔یہ فیصلہ وزارت کی جانب سے آئندہ عمرہ سیزن کی تیاریوں اور زائرین کے لیے اعلی معیار کی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔معطل کی جانے والی کمپنیوں میں سے 15 خدمات کے معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہیں جبکہ 6 نے ضوابط کی خلاف ورزیاں کیں۔ وزارت کا کہنا تھا کہ اس کا جائزہ نظام آپریشنل اور سپروائزری انڈیکیٹز پر مبنی ہے جو سروس کے معیار اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بناتا ہے۔اس کا مقصد سروس پرووائیڈز کے درمیان مسابقت کو بڑھانا، کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانا اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کا حصول ہے تاکہ عمرہ زائرین اور مسجد نبوی کے زائرین کو ایک محفوظ اور خوشگوار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔وزارت نے ضوابط پر عملدرآمد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ ایسی کسی بھی چیز کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو خدمات کے معیار یا زائرین کے حقوق سے متاثر کرے۔یاد رہے وزارتِ حج کی جانب سے زائرین کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ رہائش اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مقررہ معیار کی پابندی کریں۔وزارت نے قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی کمیٹیاں مقرر کی ہیں جو عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی رہائشی و دیگر خدمات کا جائزہ لیتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں