87
اوٹاوا میں پارکنگ آمدن میں نمایاں اضافہ، 2025 کی سالانہ رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش
جھلکیاں
[uw_related_posts]
رپورٹ کے مطابق میونسپل پارکنگ مینجمنٹ اسٹریٹیجی کے تحت شہریوں کو سہل پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ متبادل ذرائع آمدورفت کے استعمال کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔
شہر نے زیادہ رش والے علاقوں میں شام اور ہفتہ وار تعطیلات کے دوران بامعاوضہ پارکنگ متعارف کرائی تاکہ مختصر وقت کے لیے پارکنگ زیادہ افراد کو دستیاب ہو سکے۔ اس کے علاوہ ویلنگٹن ویسٹ اور ویسٹبورو کے علاقوں میں بھی سڑک کنارے بامعاوضہ پارکنگ کا نظام نافذ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پارکنگ آمدن میں 8.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران آف اسٹریٹ پارکنگ سے حاصل ہونے والی آمدن میں 6 لاکھ 60 ہزار ڈالر جبکہ آن اسٹریٹ پارکنگ کی آمدن میں 9 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا۔
حاصل ہونے والی یہ آمدن پارکنگ کی دیکھ بھال، آپریشنل اخراجات اور پارکنگ ریزرو فنڈ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جو مستقبل میں پارکنگ نظام اور سہولیات کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
سالانہ رپورٹ میں آئندہ ترجیحات کا بھی تعین کیا گیا ہے، جن میں رسائی اور پائیداری کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ رپورٹ میں معذور افراد کے لیے پارکنگ کی مناسب دستیابی یقینی بنانے کے لیے ایکسیسبلٹی ایڈوائزری کمیٹی کے تحفظات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شہر میں پائیدار ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے کار شیئرنگ کی سہولیات میں توسیع اور سائیکل پارکنگ کی تعداد بڑھانے کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 اردو ورلڈ کینیڈا