14
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو نیویارک کی عدالت نے دہشت گردی میں معاونت اور یرغمال بنانے کے الزامات میں 42 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 50 سالہ حاجی نجیب اللہ نے امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے اور ان کے دو ساتھیوں کو تقریباً سات ماہ تک یرغمال بنایا تھا۔ ڈیوڈ روہڈے 2008 میں افغانستان میں طالبان کے قبضے میں آئے تھے۔عدالت نے بتایا کہ طالبان کمانڈر پر نہ صرف اغوا کا الزام تھا بلکہ اس نے امریکی فوجی قافلوں پر حملوں میں بھی مدد فراہم کی تھی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سزا کا مقصد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو خبردار کرنا اور مستقبل میں ایسے جرائم کی روک تھام کرنا ہے۔