ایران جنگ سے متاثرہ مسافروں کے لیے متحدہ عرب امارات کی بڑی رعایت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات نے ایران اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والے مسافروں کے لیے خصوصی ویزا رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق جنگی حالات کے سبب امارات میں پھنس جانے والے افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 30 روزہ ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے یا جو ویزا مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں جرمانوں سے استثنا دیا جائے گا۔ متاثرہ مسافر 9 جولائی تک بغیر کسی اضافی جرمانے کے اپنے ویزا اسٹیٹس کو درست کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

 پاکستان کو بڑا مالی سہارا، یو اے ای نے 2 ارب ڈالرقرض کی واپسی میں مزید مہلت دیدی

حکام کے مطابق یہ خصوصی رعایت 10 جون سے 9 جولائی 2026 تک مؤثر رہے گی اور اس کا مقصد جنگی حالات کے باعث سفر میں رکاوٹوں کا شکار افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ سیاحتی اور وزٹ ویزا رکھنے والے افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اماراتی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والے مسافروں کو قانونی مشکلات اور مالی جرمانوں سے بچایا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں