پنجاب میں اب پارٹی پوزیشن کیا ہے؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد صوبائی اسمبلی میں جماعتوں کی پوزیشن سامنے آگئی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی اسمبلی سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اس وقت پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اسمبلی میں 163 ارکان تھے تاہم ضمنی انتخاب میں 15 نشستیں حاصل کرنے سے اس کے ارکان کی تعداد 178 ہو گئی ہے۔

پی ٹی آئی 178، (ق) لیگ 10: کل سیٹیں 188
پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت (ق) لیگ کے کل ارکان کی تعداد 10 ہے جس کے بعد اس وقت پنجاب اسمبلی میں دونوں جماعتوں کے کل ارکان کی تعداد 188 ہے۔

(ن) لیگ 168، پی پی 7، آزاد 3، راہ حق پارٹی 1: کل نشستیں 179
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے پہلے پنجاب اسمبلی میں 164 ارکان تھے تاہم ضمنی انتخاب میں 4 نشستیں جیتنے کے بعد اب اس کے ارکان کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے 7 ارکان ہیں جبکہ 3 آزاد اور ایک رکن کا تعلق راہ حق پارٹی سے ہے جس کے بعد (ن) لیگ کے اتحادیوں کے ساتھ کل تعداد 179 ہوگئی ہے۔

چوہدری نثار غیر فعال، 2 اسمبلی نشستیں اب بھی خالی ہیں۔
17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھی ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار غیر فعال ہیں۔

(ن) لیگ کے 2 ارکان کے استعفوں کے بعد پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں 2 نشستیں تاحال خالی ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca