بالی ووڈ کے مشہور اداکار بڑی مشکل میں پھنس گئے

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)بالی ووڈ کے معروف کامیڈی اداکار راج پال یادیو کو چیک باؤنس کیس میں عدالتی حکم کے باوجود رقم جمع نہ کرانے پر بھارتی سپریم کورٹ کی سخت برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔

رقم جمع نہ کرائی

رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے راج پال یادیو کو 2 کروڑ بھارتی روپے جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود رقم جمع نہیں کرائی گئی۔عدالت نے اب اداکار کو منگل تک رقم جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

وکیل کو بھی تنبیہ

سماعت کے دوران راج پال یادیو کے وکیل نے شکایت کنندہ کے حوالے سے مؤقف اختیار کیا کہ وہ غریب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :دبئی ،شاہد آفریدی کی جانب سے عشائیہ،کرکٹ اور شوبز سٹاروں کی شرکت

وکیل کے اس بیان پر جسٹس جوئے مالیا باگچی نے سخت ردعمل دیا اور ریمارکس دیے کہ وکیل کو معلوم ہونا چاہیے کہ کب کیا بولنا ہے، جبکہ عدالت نے سخت الفاظ میں کہا کہ ان کی جگہ جیل میں ہے۔

پرانا مالی معاملہ

یہ معاملہ 2010 میں ایک فلم کے لیے حاصل کی گئی مالی معاونت سے متعلق ہے۔ اداکار نے فلم کی تیاری کے لیے 5 کروڑ بھارتی روپے کی مالی معاونت حاصل کی تھی۔

بعد ازاں اس رقم کی ادائیگی کے لیے دیے گئے چیکس باؤنس ہوگئے، جس کے بعد معاملہ قانونی کارروائی تک پہنچا۔

عدالت کا حکم

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران رقم کی ادائیگی کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے راج پال یادیو کو مقررہ مدت میں 2 کروڑ بھارتی روپے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اب اداکار کو منگل تک رقم جمع کرانی ہوگی۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]