چین کا امریکہ ایران معاہدے پر دستخط خیر مقدم ، مثبت پیشرف قرار دیدیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین نے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف موجودہ تنازعات میں کمی کا باعث بن سکتا ہے بلکہ مستقبل میں خطے میں استحکام اور تعاون کے نئے امکانات بھی پیدا کر سکتا ہے۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے کہ اس مفاہمتی یادداشت میں شامل تمام فریقین اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کریں گے تاکہ اعتماد سازی کا عمل مضبوط ہو اور کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا کشیدگی سے بچا جا سکے۔
ان کے مطابق بین الاقوامی تنازعات کا حل ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔چینی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ چین شروع سے ہی خطے میں امن کے فروغ اور فریقین کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق چین نے مختلف مواقع پر ثالثی اور سفارتی کوششوں کے ذریعے کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ایسے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا جو امن اور استحکام کے لیے فائدہ مند ہوں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ موجودہ پیش رفت اگر عملی طور پر کامیاب ہوتی ہے تو یہ نہ صرف ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری کا باعث بن سکتی ہے بلکہ پورے خطے کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی مثبت اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]