تاجروں سے بجلی کے بلوں سمیت ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تاجروں سے بجلی کے بلوں سمیت ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تاجروں کے بجلی کے بلوں سمیت ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ ن لیگ کی اعلی قیادت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصول کرکے سالانہ 30 ارب روپے کا ٹیکس حاصل کرنا تھا تاہم اب دیگر شعبوں پر مزید ٹیکس لگا کر 30 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر شعبوں پر ٹیکس صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی کے خلاف تاجروں نے شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس لینے کی اپیل کی تھی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca