نواز شریف کی چار سال گھر آمد، اہلخانہ کے لئے عید کا سماں 

 

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی 4 سال بعد وطن واپسی رائیونڈ میں تمام اہل خانہ کے لیے عید کی خوشی تھی۔ نواز شریف کی بہن نے گھر میں داخل ہونے پر اپنے بھائی کا استقبال کیا۔

 

اس کے بعد شریف خاندان کے تمام افراد اور بچوں نے مل کر نواز شریف کا استقبال کیا، مرحوم عباس شریف کے اہل خانہ سمیت تمام عزیز و اقارب اور بچوں نے نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

علاوہ ازیں نواز شریف نے ایک ایک کرکے اہل خانہ کا حال دریافت کیا، بچوں سے گلے ملے اور پیار کیا، اس موقع پر اہل خانہ کی خوشی د یدنی تھی۔

ہمیں فالو کریں