بھارت‘ مندر جانیوالی خاتون نے عاشق کو لوکیشن بھیج کر شوہر کو قتل کروا ڈالا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک نوجوان کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مقتول کی بیوی، اس کے مبینہ عاشق اور 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیوی نے اپنے شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی پہلے سے کر رکھی تھی، پولیس نے ڈیجیٹل شواہد، موبائل لوکیشن اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چند گھنٹوں میں قتل کا معمہ حل کر لیا۔تحقیقات کے مطابق 23 سالہ مقتول رمیش تامل ناڈو کا رہائشی تھا، اپنی 19 سالہ بیوی حسینی اور کم سن بیٹی کے ساتھ مندر جا رہا تھا، سفر کے دوران حسینی اپنے بچپن کے دوست اور مبینہ عاشق یوگندھر کو مسلسل لوکیشن بھیجتی رہی تاکہ وہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پہاڑی سڑک کے ایک موڑ پر حسینی نے جان بوجھ کر اپنا بیگ گرا دیا جس پر رمیش نے موٹر سائیکل روکی، اسی دوران یوگندھر اور اس کے 2 ساتھی سامنے آ گئے اور رمیش کو اٹھا کر قریبی جنگل لے جا کر تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کر دیا۔واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب ملزمہ حسینی کی والدہ نے بیٹی اور نواسی کے گھر واپس نہ آنے پر پولیس سے رابطہ کیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ رمیش اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ مندر جا رہا تھا جبکہ بعد میں حسینی 2 افراد کے ساتھ مقتول کی موٹر سائیکل پر وہاں سے روانہ ہوتی دکھائی دی۔پولیس نے موبائل فون ریکارڈ، لوکیشن ڈیٹا اور دیگر تکنیکی شواہد کی مدد سے مقتول کی لاش برآمد کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں