اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا شرائط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے متعلقہ پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے سرکاری سطح پر آمدورفت مزید آسان ہوگی۔
اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ویزا سہولت سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
سرکاری آمدورفت میں آسانی
اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویزا شرائط کے خاتمے سے دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری سطح پر آمدورفت آسان ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کیلئے خطر ہ ہیں،اسحاق ڈار
دوطرفہ شراکت داری میں اضافہ
نائب وزیراعظم کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب باہمی مفاد میں اپنی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ نئے معاہدے سے دونوں ممالک کے سرکاری حکام کے درمیان روابط اور باہمی دوروں کو سہولت ملنے کی توقع ہے۔
