حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کمی کر دی ہے۔ اب اس کی نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 318 روپے 96 پیسے تھی۔

پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ پیٹرول پر لیوی کم کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی بڑھا دی گئی ہے۔

پیٹرول پر لیوی 9 روپے 24 پیسے کم ہو کر 108 روپے 17 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 117 روپے 41 پیسے تھی۔

ڈیزل پر لیوی 9 روپے 40 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد یہ 52 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، پہلے یہ 42 روپے 60 پیسے تھی۔

اس کے علاوہ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی مجموعی قیمت میں 5، 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔

یہ نئی قیمتیں گزشتہ رات 12 بجے سے نافذ ہو گئی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں