ڈرگ ڈیلرانمول پنکی کون ہے؟اپنا نیٹ ورک کیسے قائم کیا؟تہلکہ خیزتفصیلات سامنے آگئیں

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)کراچی میں کوکین اور دیگر منشیات کی مبینہ ڈیلر انمول عرف پنکی کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں اس کے مبینہ نیٹ ورک اور سرگرمیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کا تعلق کراچی کے علاقے نگارا گوٹھ بلوچ پاڑہ سے بتایا جاتا ہے، اور اس نے مبینہ طور پر دو ہزار آٹھ میں ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں ہونے والی ڈانس پارٹیوں میں منشیات کی سپلائی سے اپنا نیٹ ورک شروع کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس دوران اس نے “پنکی” کے نام سے اپنی شناخت استعمال کرنا شروع کی اور آہستہ آہستہ اپنے مبینہ کاروبار کو مختلف علاقوں تک پھیلا دیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ سال ارمغان کیس کے بعد وہ کچھ عرصے کے لیے لاہور اور اسلام آباد میں روپوش رہی اور وہاں سے بھی مبینہ طور پر اپنا نیٹ ورک چلاتی رہی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق اس گروہ میں مرد و خواتین دونوں شامل تھے، اور نیٹ ورک کے ذریعے مختلف شہروں، تعلیمی اداروں اور آن لائن ذرائع سے منشیات کی سپلائی کی جاتی تھی۔

ذرائع یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ ملزمہ کے مبینہ طور پر آٹھ سو سے زائد گاہک تھے، جبکہ اس کے دو بھائی پہلے ہی منشیات اسمگلنگ کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق وہ لاہور میں کپڑے کے کاروبار سے بھی منسلک رہی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا تھا، اور بعد ازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسے بغیر ہتھکڑی کے پیش کیا گیا جس پر مختلف سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں