عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مزید گر گئی، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع

برطانوی خام برینٹ آئل کی قیمت 85 ڈالر 81 سینٹس فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 84 ڈالر 22 سینٹس فی بیرل تک گر گئی۔خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی معیشت میں سست روی اور طلب میں کمی کے خدشات ہیں۔دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی کا امکان نہیں ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر عالمی منڈی میں یہ رجحان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹر قیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔

ہمیں فالو کریں