پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پرکوئی پابندی نہیں ہے ، نگران وزیر اعلیٰ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب صوبے میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی مکمل آزادی ہے، پنجاب حکومت نے سیاسی سرگرمیوں اور ریلیوں پر صرف ایک دن کے لیے پابندی عائد کی ہے۔

 

لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی ہر صورت روکنے کا فیصلہ ، اہم مقامات پررینجرز کو تعینات کیا جائے گا

ن لیگ پیر سے انتخابی مہم کا اگلا مرحلہ شروع کریگی، بڑا سرپرائز تیار

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کرکٹ میچ، ٹیم موومنٹ اور میراتھن کی منصوبہ بندی اور اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے جلسے یا جلوس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ہمیں فالو کریں