استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کردیا

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کردیا

by ishtiaq ahmed
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کردیا

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کردیا۔استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین کے مطابق عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور ترجمان پارٹی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مزید عہدیداروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 

استحکام پاکستان پارٹی میں کون کون شامل؟

حال ہی میں استحکام پاکستان پارٹی بنائی گئی ہے جس میں تحریک انصاف کے سابق رہنما ئوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی میں سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر علی زیدی، فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان، عامر کیانی، جے پرکاش، مراد راس اور دیگر شامل ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔

You may also like